۲۰ آبان ۱۴۰۳ |۸ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 10, 2024
حزام الاسد

حوزہ/ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے بدھ کے روز کہا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہو جاتے یمنی مسلح افواج اسرائیلی جہازوں یا صیہونی حکومت سے متعلق جہازوں پر حملے جاری رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے سپوتنک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انصار اللہ یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی حملوں کا جواب دینے کے لیے ایک جائز اور ضمانت شدہ حق کے طور پر امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے فوجی آپریشن کا تعلق غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف امریکہ کی حمایت سے کئے جانے والے اسرائیل کے حملے اور محاصرے سے ہے۔

اسی دوران یمن کے المسیرہ نیوز چینل نے کل رات خبر دی ہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ (مغربی یمن) میں واقع "باجل" شہر پر دو بار بمباری کی۔

یمنی مسلح افواج نے فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت میں اعلان کیا ہے کہ وہ صہیونی جہازوں یا بحری جہازوں کو جن کی منزل مقبوضہ سرزمین کی بندرگاہیں ہیں ان کو مکران ( بحرعرب) اور بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اس سلسلے میں ہم نے کامیاب حملے کئے ہیں اور اسرائیل کی جنوبی بندرگاہوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .